لاہور،کوٹ لکھپت کے علاقے میں فرنیچر کے شوروم پر ڈکیتی، 3 ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر ملازم نذیر زخمی کردیا

منگل 26 مارچ 2019 00:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) کوٹ لکھپت کے علاقے میں فیروز پور روڈ پر فرنیچر کے شوروم پر ڈکیتی، 3 ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر ملازم نذیر کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ ڈکیتی کی واردات چونگی امرسدھو کے قریب شفیق کے شوروم پر ہوئی۔

(جاری ہے)

ملازمین نے 2 ڈاکووں کو قابو کرلیا،تیسرا ڈاکو ساڑھے 5 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گیا۔کوٹ لکھپت پولیس نے دونوں ڈاکوئوں کو حراست میں لے لیا۔ڈکیتی مزاحمت پر زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے پولیس ڈاکوئوں کو لے کر چلی گئی۔ پولیس نے موقع پر موجود شہریوں کو مشورہ دیا کہ زخمی ہونے والے کو خود ہسپتال منتقل کرو۔شوروم انتظامیہ زخمی کو خود ہسپتال لیکر جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں