لاہور ،اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا

منگل 26 مارچ 2019 00:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کارروائی کے دوران کینیڈا نیشنل بنام شجر محمد شیرازی ولد آصف شیرازی کو منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کینیڈا سے منشیات لاہور لا رہا تھا۔ جبکہ ملزم کی نشاندہی پر تصوف ولد محمد سہیل اور دانیال انجام ولد انجم رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ پکڑی جانے والی منشیات میں ساڑھے تین کلو گرام میری جیوانہ اور ایک کلوگرام کوکین شامل ہے۔ملزم نے منشیات ٹرالی بیگ میں چھپائی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں