سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے ارکان کا شالا مار باغ ،گلابی باغ گیٹ وے کے قریبی میٹرو سٹیشنوں کا دورہ

منگل 26 مارچ 2019 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے لیے بنائی گئی سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے ارکان نے گزشتہ روزجی ٹی روڈ پر واقع شالا مار باغ اور گلابی باغ گیٹ وے کے قریبی میٹرو سٹیشنوں کا دورہ کیااور ان مقامات پر بنائی جانے والی آرائشی تعمیرات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان آرائشی تعمیرات کو منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق تیار کیا جائے تاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آرائشی تعمیرات پر کام اعلیٰ مہارت کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں