درباروں پرآنے والے ز ائرین کیلئے پینے کے صاف پانی اورشیلٹر کا انتظام کیا جائے‘سعید الحسن شاہ

ڈینگی مچھروں کا سیزن شروع ہونے قبل اس سے بچائو کیلئے فوری پرعملی اقدامات کا آغاز کریں‘صوبائی وزیر اوقاف

منگل 26 مارچ 2019 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) صوبائی وزیراوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ تمام درباروں پر فوری طور پر مقامی اور دیگر شہروں سے آنے والے ز ائرین کے لئے پینے کے صاف پانی اورشیلٹر کا انتظام کیا جائے تاکہ بدلتے موسم کے دوران کسی بھی آنے والے زئرین کو تکلیف کا سامنا نہ ہو،لنگر کا خصوصی بندوبست کیا جائے ،ڈینگی مچھروں کا سیزن شروع ہونے والا ہے جس سے بچائو کے لئے فوری پرعملی اقدامات کا آغاز کریں،درباروں اور اس کے گردو اطراف میں کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا پیدا نہ ہو ، ڈینگی مچھر کے چھپنے کے مقامات جھا ڑیوں کا فوری خاتمہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ درباروں کے قرب و جوار میںکسی بھی غیر قانونی سر گرمیوں پر فوری نگاہ رکھی جائے اور اس سلسلہ میں قانون نافز کرنے والے اداروں کو اطلاع دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درباروں کی خستہ حال جگہوں کی فوری مرمت کرائی جائے تاکہ موسم برسات میں کسی بھی نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مختلف درباروں کے دوروں کے موقع پر زائرین کے لئے نا قص انتظامات دیکھنے کو ملے جس پر اظہا ر افسوس ہوا۔ایسے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔اگر مستقبل میں ایسی شکایت دوبارہ سامنے آئی تو یک طرفہ کاروائی عمل میں لا کر نوکری سے برخواست کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں