انگلینڈ کی انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم کا ریسکیو ہیڈ کواٹرزاور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا دورہ

پنجاب ایمرجنسی سروس کیڈٹس کو عالمی معیا ر کی تربیت فراہم کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے‘ڈی جی ریسکیو پنجاب

منگل 26 مارچ 2019 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) انگلینڈ کی انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم کے وفد نے گزشتہ روز ریسکیو ہیڈ کواٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا دورہ کیااور ایمرجنسی فیلڈز بلخصوص اربن سرچ اینڈ ریسکیو ، فائر فائٹنگ ،آگ سے بچائو،فائر انویسٹی گیشن اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے انسٹرکٹرز کو دی جانے والی تربیتی معیار کا دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی ایمرجنسی سروسز میں موجود مروجہ تربیتی طریقوںکو مدِنظر رکھتے ہوئے معائنہ کیا۔

07 ممبران پر مشتمل وفد کی قیادت مسٹر مہربان صادق نیشنل چئیر آف انٹر نیشنل ایمرجنسی ٹیم نے کی جبکہ وفد مسٹر ڈریال پائول آپری ، سابق ڈائریکٹر آف سروس ڈلیوری اینڈ اسسٹنٹ چیف فائر آفیسر ہمبر سائیڈ اور ریسکیو سروس لیڈ فار کوالٹی انکلوژن نیشنل جوائنٹ کونسلز ، مسٹر سٹیفن گارسیا سابق سٹیشن مینجر ہمبر سائیڈ اینڈ ریسکیو سروس،مسٹر زیشان ایوب فائر کیڈٹ کریو مینجر ٹائن اینڈ ویئر فائر اینڈ ریسکیو سروس ،مسٹر ہارون رشید ہیلتھ اینڈ سیفٹی پبلک ہائوسنگ سیکشن انگلینڈ اینڈ ویلز سلفورڈ یونیورسٹی مانچسٹر،مسٹر راشد صادق اینڈ اکسر علی ولنٹیر اور صاحبزادہ عرفان شاہ جنرل سیکٹری آف انٹر نیشنل ایمرجنسی ٹیم پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے فائر اینڈ ریسکیو ماہرین نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں دی جانے والی مختلف تعلیمی اور تربیتی سہولیات ،ٹریننگ سمو لیٹرز(فائر فٹ چیلنج،فائر ٹاوراورفائر برن ہائوس ) پریکٹیکل سیشن بشمول فائر فائٹنگ ، فائر پروینشن ، فائر انویسٹی گیشن ،رسک اسیسمنٹ ، آگ کے خطرات اور تربیتی ماڈیول کا بھی جائزہ لیا۔وفد نے ریسکیو اکیڈمی میں موجود پیشہ ورانہ تربیتی ماحول اور تربیت کے لئے ضروری آلات اور دستیاب وسائل اور انسٹرکٹرز کی قابلیت پر اظہار اطمنان کیا جو کیڈٹس کو مختلف تربیتی کورسز کروا رہے ہیں جن میں فائر فائٹنگ ، فائر پروینشن ، فائر انویسٹی گیشن ،رسک اسیسمنٹ ، آگ کے خطرات اور اس کے ساتھ ساتھ ریسکیورز کوجسمانی اور زہنی حوالے سے بھی اس قابل بنا رہے ہیںکہ وہ مشکل حالات میں لوگو ں کو ریسکیو سروس فراہم کر سکیں ۔

بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے انگلینڈ کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز کیڈٹس کو بریٹش سٹینڈرڈ اورعالمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کر رہے ہیں ۔اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب نے اس بات پر اطمنان کا اظہا ر کیا کہ ریسکیو 1122 کے کیڈٹس کو نہ صرف عالمی معیار کی بہتر ین ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے بلکہ برطانیہ کے حاضر اور ریٹائرڈفائر کے پروفیشنل بھی ریسکیو میں مہیا کیے جانے والے تربیتی پروگرام کو جدید اصولوں کے مطابق کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں ۔

ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہاکہ پنجاب ایمرجنسی سروسز اس بات کی مشکو ر ہے کہ انگلینڈ کے نمائندہ وفد نے اپنے عالمی مشاہدات اور تجربات کو تربیتی انسٹرکٹرز اور کیڈٹس کے ساتھ شیئر کیا تاکہ ان تربیتی کورسز کے معیار کو اور بہتر کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں