لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی

ٹ*دودھ گاڑھا کرنے والے محلول کی بڑی کھیپ برآمد کر کے اسے تلف کر دیا

منگل 26 مارچ 2019 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک کارروائی کرتے ہوئے دودھ گاڑھا کرنے والے محلول کی بڑی کھیپ برآمد کر کے اسے تلف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تین ہزار سے زائد لیٹرز تلف کیا گیا محلول بیرون شہر سے پلاسٹک کے تھلوں اور لکڑی میں چھپا کر لاہور لایا گیا تھا۔ پی ایف اے کی ٹیم نے ٹینکر قبضے میں لے کر اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ تلف کیا گیا محلول دودھ کو گاڑھا کرنے کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں