وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمداختر نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایڈمن بلاک گرائونڈ میںپودا لگا دیا

منگل 26 مارچ 2019 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی میں جاری شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایڈمن بلاک سے متصل گراونڈ میں پودا لگا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، اقامتی آفیسر اول جلیل طارق، اقامتی آفیسر دوئم ملک محمد ظہیر ، چیئر مین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری،ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر عصمت اللہ، ریزیڈنٹ آڈیٹرچوہدری ظفر اقبال،قائمقام خزانہ دار رائو محمد طاہررفیق ، قائمقام کنٹرولر امتحانات محمد رئوف ویگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ ماحول کی حفاظت کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کیونکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل اس سے جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذیادہ سے ذیادہ درخت لگانے اور ماحول کو صاف رکھنا چاہئے۔تقریب میںشرکاء کی جانب سے 30پودے لگائے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں