لاہور میں پولیو مہم دوسرے روزبھی بھرپور طریقے سے جاری رہی

منگل 26 مارچ 2019 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو مہم دوسرے روزبھی بھرپور طریقے سے جاری رہی۔ پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔آگاہی کیمپ تمام ٹرانزٹ پوائنٹس ائیر پورٹ، بس اسٹینڈز پر لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

موبائل ٹیمیں بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔اے سی حضرات نے بھی یوسیز کے دورے کر رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعیدکا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا جا رہا ہے۔ تمام محکموں کے تعاون سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ قریب ہے۔ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں