پنجاب حکومت کے بچت کے دعوے صرف دعوئوں تک ہی محدود

منگل 26 مارچ 2019 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پنجاب حکومت کے بچت کے دعوے صرف دعوئوں تک ہی محدود ہیں۔ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر مزید مہنگی پرواز بھرے گا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کی نئی انشورنس کروالی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی انشورنس2کروڑ کے بجائے 7کروڑ روپے کی ہو گی۔فنڈز سپلیمنٹری گرانٹ سے جاری کرنے کی منظوری وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دی ۔پنجاب حکومت سپلیمنٹری گرانٹ سے 7کروڑ 64لاکھ 64ہزار روپے جاری کرے گا۔ محکمہ ویلفیئر کے حکام کا کہنا ہے کہ 29دسمبر 2019تک انشورنس ہے، فنڈز کی منظور وزیراعلی سے لی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں