محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوا دی

منگل 26 مارچ 2019 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ایک رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں۔ ان کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں۔ رپورٹ میں جیل کے اندر سابق وزیر اعظم کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں 24 گھنٹے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں