رائے ونڈ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے غربت کے خاتمے کے پروگرام کے اعلان سے اپوزیشن کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ہے،چوہدری خالد محمود گجر

منگل 26 مارچ 2019 22:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری خالد محمود گجر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے غربت کے خاتمے کے پروگرام کے اعلان سے اپوزیشن کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن بچانے کے لئے اکھٹی ہو رہی ہے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا،سابق حکمران جو حالات پیدا کر گئے ہیں ان کا مقابلہ عوام کی طاقت سے کریں گے،انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری بھٹو نیب سے خوفزدہ ہیں،اور اس وقت بوکھلاہٹ میں بھارت کی زبان بول رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے سے ملک سے اچھے دنوں کا آغاز ہوگا،خالد گجر نے کہا کہ جدید تعلیم کا فروغ حکومت تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے،خالد گجر نے کہا حکومت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے افسران کو ٹاسک دے دیا ہے،خالد گجر نے کہا کہ پاکستان اقتصادی بحران سے جلد نکل جائے گا، رہنما ء تحریک انصاف نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان صرف سیاسی نعرے تھے ،ملک لوٹنے کے لئے صرف نعرے لگانے والوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا،عوام کو حقیقی گھر دینے کے لئے نیا پاکستان سکیم کو آگے بڑھایا جائے گا، خالد گجر نے کہا کہ پاکستان نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے نہ صرف اقدامات کیے بلکہ تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،انہوں نے کہا کہ اسلام فوبیا پورے معاشرے کے لیے خطرہ ہے، نمائندہ یورپی یونین نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پاکستان سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پائیدار ترقی کیلئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں شراکت داری پر اتفاق خوش آئند ہے،رہنما ء تحریک انصاف نے کہا کہ قائدین نیب سمیت اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کررہے ہیں،چین اور سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کے تعاون کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر دن بدن مضبوط ہو رہا ہے،اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،کسی بھی شعبہ میں ایک روپے کی بھی کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں