گندم خریداری مہم کی پالیسی آئندہ چند روز میں جاری کردی جائے گی ‘سمیع اللہ چوہدری

افسران باردانہ کے اجراء اور گندم خریداری مہم میں میرٹ اور دیانت داری سے کام کریں‘صوبائی وزیر خوراک

منگل 26 مارچ 2019 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) صوبائی وزیر خو راک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم کی پالیسی آئندہ چند روز میں جاری کردی جائے گی ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہاولپور میں محکمہ خوراک کے ڈویژنل افسران کے اجلاس میں کیا۔ صوبائی وزیر خوراک نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ باردانہ کے اجراء اور گندم خریداری مہم میں میرٹ اور دیانت داری سے کام کریں۔

(جاری ہے)

اُنہو ں نے تنبیہ کی کہ گندم پروکیورمنٹ مہم میں بے قاعدگی پر زیرو ٹالرنس ہوگی اورشکایت کی صو رت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ باردانہ اجراء میں کسی دباؤ اور سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ محکمہ خوراک میں کسی قسم کی سفارش اور اقرباء پروری برداشت نہیں کی جائے گی۔سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ فیلڈ میں کاشت کار کو مطمئن کرنے اور میرٹ پر اس کے مسائل حل کرنے والے افسران محکمے کا اثاثہ ہیں۔صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ کرپٹ افسران کی محکمہ خوراک میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں