اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو اسد عمر کو وزارت خزانہ چھوڑنے کا کیوں کہا گیا ‘مسلم لیگ (ن)

اصل مسئلہ اسد عمر نہیں ،وزیر اعظم عمران خان خود ہیں،حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ،یہ لوگ ملک چلانے کی اہلیت اور قابلیت نہیں رکھتے اسد عمر نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،نا تجربہ کاری سے مہنگائی ہوئی ،قوم سے معافی مانگیں ‘ترجمان مریم اورنگزیب ، سینیٹر آصف کرمانی کا ردعمل

جمعرات 18 اپریل 2019 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو اسد عمر کو وزارت خزانہ چھوڑنے کا کیوں کہا گیا ۔ انہوں نے اسد عمر نے وزرات خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا،کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہا گیا۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں،اصل مسئلہ اسد عمر نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان خود ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بڑی دیر کی مہربان آتے آتے !،پی ٹی آئی کی پہلی وکٹ گر گئی۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،یہ لوگ ملک چلانے کی اہلیت اور قابلیت نہیں رکھتے،اسد عمر نے غریب عوام کے لئے روٹی کمانا مشکل بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر کی نا تجربہ کاری سے مہنگائی ہوئی ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ،اسد عمر قوم سے معافی مانگیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں