مسیحی برادری (آج )گڈ فرائیڈے مذہبی عقیدت و احترام سے منائیگی

ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

جمعرات 18 اپریل 2019 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج 19اپریل کو گڈ فرائیڈے مذہبی عقیدت و احترام سے منائے گی ۔اس سلسلے میں ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈ فرائیڈے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس روز خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن کا مقصد دراصل کرائسٹ کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے جو انہوں نے اپنی صلیب پر سہے اور ان کے منہ سے ادا کیے گئے سات کلمات کی اہمیت کو سمجھنا ہے۔مسیحی گڈ فرائیڈے کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی لازوال قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے ساتھ عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔دوسری جانب پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے اور گرجاگھروں کے باہر اور اندر پولیس کی نفری تعینات ہو گی ۔مسیحی برادری اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹر منائے گی ،ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے۔ اس سے قبل 40روزے رکھے جاتے ہیں۔ ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المیسح بھی کہا جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں