بیوی پر تشدد ،ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری آج سماعت کیلئے مقرر

جمعرات 18 اپریل 2019 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سیشن عدالت نے بیوی اسماء بی بی پر تشدد کرنے والے ملزم میاں فیصل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سماعت کے لیے مقرر کر دی،ایڈیشنل سیشن جج فرخ حسین آج (جمعہ ) درخواست ضمانت پر سماعت کریں گی ۔

(جاری ہے)

ملزم نے اپنے وکیل رضا صادق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماڈل ٹائون کچہری نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت مسترد کی، میڈیکل رپورٹ میں کوئی بڑا زخم نہیں ثابت ہوا،مقدمے میں تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔معزز عدالت نے استدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں