نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ سے غریب کو چھت ملے گی‘خدیجہ فاروقی

نوجوانوں کو بلا سود قرضے دینے کا پروگرام یوتھ امپاورمنٹ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا‘رکن اسمبلی

جمعرات اپریل 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ سے غریب کو چھت ملے گی انہوںنے کہا کہ منصوبہ شروعا ت ہے ملک بھر میں مختلف جگہوں پر سکیمیں شروع ہونگی 50لاکھ گھروں کا ٹارگٹ بڑا منصوبہ ہے لیکن حکومت اس ٹارگٹ کو پورا کرکے غریبوں کو سستی رہائشی سہولیات فراہم کرے گی اور غریبوںسے آسان اقساط میں گھر کی قیمت وصول کی جائے گی ۔

خدیجہ فاروقی نے وزیر اعظم کی طرف سے 5ارب روپے بلاسود قرض دینے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا پروگرام یوتھ امپاورمنٹ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں شعبہ خواتین کی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خدیجہ فاروقی نے بلوچستان دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات سی پیک منصوبوں کے خلاف منظم سازش کا شاخسانہ ہے دہست گرد بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرکے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں مگر وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔دہشت گرد ہمارے حوصلے کمزور نہیں کرسکتے ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments