ایس پی ٹریفک آصف صدیق کا شہید احمد مبین پولیس لائنز کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2019 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن آصف صدیق کا شہید احمد مبین پولیس لائنز کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے پولیس لائن میں مختلف برانچوں کا جائزہ لیا،ایس پی ٹریفک نے ایم ٹی سیکشن، کینٹن، بوائز ہاسٹل سمیت صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس سنٹر پر شہریوں کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا،انہو نے شہریوں سے لائسنسنگ عملہ بارے استفسار بھی کیا، ایس پی ٹریفک نے لائسنسنگ عملہ کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی۔

(جاری ہے)

آصف صدیق کی بہترین انتظامات پر قائم مقام ڈی ایس پی قاسم بھٹی اور دیگر سٹاف کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں