متعلقہ محکمے بارشوں سے ہونے والے فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگائیں ‘صوبائی وزیر مال کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2019 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) صوبائی وزیر مال ملک محمدا نور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگا نے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیںتا کہ کاشتکاروں کی فصلوں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے کوئی موثر میکا نزم بنا یا جا سکے ۔ یہ بات انہوںنے اپنے دفتر میں ضلع اٹک سے آئے ہوئے کاشتکاروں اور تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بتائی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے بتایا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو صوبے میں مختلف سیکٹرز میں بھاری سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے ۔ جن میں پہلے سے تیار شدہ- گھروں کی تعمیر کے پلانٹ شامل ہیں ۔کم لاگت گھروں کی تعمیر میں غیر ملکی سرمایہ وں نے بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ صوبائی وزیر نے ضلع اور ڈویژنوں کے تمام ریو نیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری زمینوں پر فلاحی و تعمیری سکیمیں شروع کرنے کیلئے فز بیلٹی رپورٹیں تیا ر کریں تا کہ غیر ملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کواقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آمادہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں