غیر معیاری گیس سلنڈر بنانے والوںکیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، عرفان کھوکھر

جمعرات 18 اپریل 2019 20:27

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہاہے کہ حکومت غیر معیاری ناقص سلنڈر بنانے والے کارخانوں کے مالکان کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائے تاکہ قیمتی معصوم جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے‘ غیر معیاری اور ناقص سلنڈروں سے آئے روز کسی نہ کسی جگہ پر دھماکے ہوتے رہتے ہیں جس سے قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں چار سو کے لگ بھگ غیر معیاری ناقص‘ سلنڈروں کے کارخانے موجود ہیں‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت غیر معیاری سلنڈر بنانے والے کارخانوں کے مالکان کیخلاف فوری کارروائی کرے‘ انہوں نے کہاکہ ان کی گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ہونیوالی ملاقات میں انہوں نے غیر معیاری سلنڈر بنانے والے کارخانوں کے مالکان کیخلاف درخواست کی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس سلسلہ میں غیر معیاری ناقص سلنڈروں کاکاروبار کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس سلسلہ میں صوبہ کے تمام ڈی سی اوز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی اولین کوشش ہے کہ وہ کاروباری افراد کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں