حکومت ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے‘ آنے والے دنوں میں معاشی مشکلات پر قابو پالیا جائیگا‘جاوید اقبال مجید سندھو

جمعرات 18 اپریل 2019 20:27

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) انصاف لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر و معروف قانون دان جاوید اقبال مجید سندھو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے‘ آنے والے دنوں میں معاشی مشکلات پر قابو پالیا جائیگا‘ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر جاوید اقبال مجید سندھو نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی فضول خرچیوں اور کرپشن کی بدولت ملک کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ‘ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اورملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے‘انہوں نے وزیر خزانہ اسد عمر کے کابینہ سے الگ ہونے کے فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جو بھی فیصلے کرینگے وہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے ہوں گے‘ ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں