سرکاری رہائش گاہ کے حصول کے لیے درخواست پر سماعت

لاہور ہائی کورٹ نے سٹیٹ افسر پنجاب کو درخواست بھجواتے ہوئے نمٹادی

جمعرات 18 اپریل 2019 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری رہائش گاہ کے حصول کے لیے درخواست پر سٹیٹ افسر پنجاب کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی عدالت نے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے لاہور ہائی کورٹ کے کوارڈینتر ملک خضر حیات کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ21 سال گزر جانے کے باوجود سرکاری رہائش گاہ الاٹ نہیں کی جا رہی ہے متعلقہ حکام متعدد بار درخواستیں دی لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اس کو رہائش گاہ آلاٹ کرنے کا حکم دے عدالت نے درخواست سٹیٹ آفیسر پنجاب کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی ہے اور حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں