متعلقہ محکمے بارشوں سے ہونے والے فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگائیں،صوبائی وزیر مال ملک محمد ا نور

جمعرات 18 اپریل 2019 23:36

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) صوبائی وزیر مال ملک محمدا نور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کاشتکاروں کی فصلوں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے کوئی موثر میکا نزم بنا یا جا سکے ، یہ بات انہوںنے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں ضلع اٹک سے آئے ہوئے کاشتکاروں اور تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بتائی ، صوبائی وزیر نے بتایا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو صوبے میں مختلف سیکٹرز میں بھاری سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، صوبائی وزیر نے ضلع اور ڈویژنوں کے تمام ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری زمینوں پر فلاحی و تعمیری سکیمیں شروع کرنے کیلئے فزبیلٹی رپورٹیں تیا ر کریں تا کہ غیر ملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کواقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آمادہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں