سیشن عدالت لاہور نے چار ماہ کی شیرخوار بچی باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دی

جمعرات 18 اپریل 2019 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) سیشن عدالت نے چار ماہ کی شیرخوار بچی باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دی۔ ماں بچی ملنے پر خوشی سے نہال ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مدیحہ شہزادی نے اپنے خاوند سے چار ماہ کی بیٹی کو واپس لینے کے لئے حبس بے جا کا کیس دائر کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج عارف حمید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر پولیس نے بچی کو عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خاتون مدیحہ شہزادی نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا خاوند نشے کا عادی ہے جو آئے روز اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا۔ کچھ عرصہ قبل خرچہ مانگنے پر شوہر نے اسے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اور اس کی چار ماہ کی بچی کو بھی اس سے چھین کر اسے زبردستی اپنے پاس رکھ لیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت باپ سے بچی بازیاب کروا کر اس کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چار ماہ بچی کو باپ سے لے کر والدہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں