}راضی نامہ کی بنیاد پر آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کرنے کا معاملہ

ٓ فریقین میں سمجھوتہ راضی نامہ ہونے پر سیشن عدالت لاہور نے ملزمہ کو ساتھی سمیت بری کردیا

جمعرات 18 اپریل 2019 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) سیشن عدالت نے راضی نامہ کی بنیاد پر آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کو ساتھی سمیت بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق چوہدری نے فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل کے مطابق ملزمہ رابعہ بی بی پر ملزم یاسر کے ساتھ مل کر اپنے شوہر وحید کو قتل کرنے کا الزام تھا جس پر دونوں ملزمان کیخلاف 2017 میں تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کیا گیام تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمہ رابعہ کے ملزم یاسر سے ناجائز مراسم تھے۔

ملزمہ نے یاسر کے ساتھ مل کر اپنے خاوند وحید کو قتل کیا تھا۔ عدالت کے روبرو مقدمے کے مدعی فیاض نے ملزمہ رابعہ بی بی اور اس کے ساتھی محمد یاسر کو معاف کر دیا۔ عدالت نے فریقین میں سمجھوتہ اور راضی نامہ ہونے کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں