سکھ یاتر یوں نے جمعہ کے روز گوردوارہ دربارصاحب کرتار پورمیں مذہبی رسومات ادا کیں

جمعہ 19 اپریل 2019 13:40

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) بھارت سمیت مختلف ممالک سے بیساکھی میلہ منانے کیلئے پاکستان آئے سکھ یاتر یوں نے جمعہ کے روز گوردوارہ دربارصاحب کرتار پورمیں مذہبی رسومات ادا کیں۔

(جاری ہے)

متروکہ وقف املاک بورڈحکام نے بتایا کہ کرتارپورمیں سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے عارضی ٹینٹ لگائے گئے جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے ‘ سکھ یاتریوں کو بسوں کے ذریعے ڈیرہ صاحب لاہورسے کرتارپورپہنچایاگیا جہاں انہوں نے سارادن گزارا اوررات کو واپس لاہورپہنچ گئے ‘سکھوں کے نزیک کرتارپورانتہائی مقدس مقام ہے۔

سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیوجی نے زندگی کے آخری سال یہاں گزارے تھے‘ سکھ یاتری آ ج ہفتے کا دن لاہورمیں گزارنے کے بعد کل اتوار21 اپریل کو واپس لوٹ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں