سی آئی اے کوتوالی پولیس کی کارروائی ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری اور ڈکیت گینگ گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2019 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) سی آئی اے کوتوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری اور ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سی آئی اے کوتوالی عثمان حیدر گجرکے مطابق ملزمان شارع عام پر لوگوں سے موبائل اور کیش دن دیہاڑے لوٹ لیتے تھے۔ ملزمان سے موبائل فونز ، ایک پستولاور گولیاں بر آمد کرلیں ۔ ملزمان نے دوران ابتدائی تفتیش شہر میں 10 وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ملزمان شام کے وقت چھینی ہوئی موٹر سائیکل پر وارداتیں کرتے تھے ۔ملزمان میں عمر سلیم اور عمر افتخار شامل ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں