پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ میں ملک میں بننے والی اشیاء کی درآمد کی اجازت نہ دی جائے ‘میاں خرم الیاس

ملک میں بننے والی اشیاء کی درآمدسے ملکی صنعتی شعبہ متاثر ہوگا،پاک چین تجارتی معاہدہ سے قبل صنعتکارتنظیموں سے مشاورت کی جائے

جمعہ 19 اپریل 2019 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے اپریل کے آخر میں پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ میں چین کی طرف سے 313پاکستانی اشیاء کی چین کی مارکیٹ میں رسائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے مقاصی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ میں ملک میں تیار ہونے والی اشیاء کی درآمد کی اجازت نہ دی جائے چین میں تیار اشیاء کی قیمتیں کم ہونے سے ان کی مانگ بڑھے گی جبکہ ملک میں بجلی و گیس و دیگر پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی ہونے کے باعث ان کی طلب میں کمی ہوگی اس سے مقامی انڈسٹریز تباہ ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

میاں خرم الیاس نے کہا کہ ملک میں بننے والی اشیاء کی چین سے درآمدسے ملکی صنعتی شعبہ متاثرہوگا اس لیے پاک چین تجارتی معاہدہ سے قبل صنعتکار تنظیموں اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور ان کی تجاویز سے پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ فیز 2پر دستخط کیے جائیں تاکہ ملکی صنعتی شعبہ اس معاہدہ سے متاثر نہ ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں