سکھ یاتر یوں کی گوردوارہ دربارصاحب کرتار پورمیں مذہبی رسومات کی ادا ئیگی،سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 19 اپریل 2019 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) بھارت سمیت مختلف ممالک سے بیساکھی میلہ منانے کے لئے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتری گوردوارہ دربارصاحب کرتار پورمیں مذہبی رسومات اداکررہے ہیں، سکھ یاتری کرتارپورراہدری کے تعمیراتی کام کوبھی دیکھ سکیں گے۔ متروکہ وقف املاک بورڈحکام کے مطابق اڑھائی کے قریب سکھ یاتری گوردوارہ دربارصاحب کرتارپورمیں مذہبی رسومات اداکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کرتارپورمیں E سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے عارضی ٹینٹ لگانے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔ سکھ یاتریوں کو جمعہ کی صبح بسوں کے ذریعے ڈیرہ صاحب لاہورسے کرتارپورپہنچایاگیا جہاں سارادن گزارنے کے بعد رات کو واپس لاہورپہنچے۔ سکھوں کے نزیک کرتارپورانتہائی مقدس مقام ہے۔ سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیوجی نے زندگی کے آخری سال یہاں گزارے تھے۔سکھ یاتری یہاں ہونیوالے تعمیراتی کام کوبھی دیکھ سکیں گے۔ پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کا 60 فیصدسے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے۔سکھ یاتری آج ہفتے کا دن لاہورمیں گزارنے کے بعد اتوار21 اپریل کو واپس لوٹ جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں