وزیراعظم کی جانب سے 72گھنٹوں کی مہلت کے باوجو د سو گھنٹے گزر گئے ادویات کی قیمتیں واپس نہ ہوسکیں،محمد اشرف بھٹی

جمعہ 19 اپریل 2019 21:22

وزیراعظم کی جانب سے 72گھنٹوں کی مہلت کے باوجو د سو گھنٹے گزر گئے ادویات کی  قیمتیں واپس نہ ہوسکیں،محمد اشرف بھٹی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتوں کو پرانی قیمتوں پر لانے کے لئے 72گھنٹوں کی مہلت دی تھی لیکن آج سو گھنٹے گزرجانے کے باوجود یہ قیمتیں واپس نہ ہوئیں اور عوام جان بچانے والی ادویات مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت طوفانی بارشوں سے ہونے والے کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے کمر توڑ اور بے لگام مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے عمران خان ہیرو سے زیرو بننے سے بچنے کے لیے عوام کو ریلیف د یں وگرنہ عوام ان کے استعفے کا بھی مطالبہ کرنا شروع کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم ناقص اور ناتجربہ کار ہے عمران خان سے وابستہ عوام کی امیدیں ٹوٹ گئیں ہیں عوام حکومت سے مایوس ہو چکی ہے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا اعلان کرکے حکومت میں آنے والوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں