صوبائی کابینہ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور واٹر ایکٹ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ،34نکاتی ایجنڈے کی منظوری ۹حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے سروے کا حکم ،رپورٹ کی روشنی میںمالی امداد کا فیصلہ کیا جائیگا -309رمضان بازار اور2ہزار دسترخوان لگانے کی منظوری دی گئی،پہلے سے زیادہ سبسڈی دی جائے گی پنجاب وٹنس پروٹیکشن ایکٹ اورکوہ سلیمان کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری،ساؤتھ پنجاب فارسٹ کمپنی کی بندش کا فیصلہ ؒ34نکاتی ایجنڈے کی منظوری،غازی میڈیکل کالج میں قبائلی طلبہ کیلئے پانچ نشستیں مخصوص،پنجاب بینک کے صدر کے تقررکی منظوری گرانٹ کی شرح میں اضافے کیلئے بناویلنٹ فنڈرولز میں ترامیم کی منظوری،کیرٹ پاور پراجیکٹ کو سرکاری اراضی کی منتقلی /پاپولیشن ویلفیئر پروگرام پنجاب کے لئے فناسنگ ،ڈینگی کے تدارک کیلئے ٹمپریری ریگولیشن اوراینمل ہیلتھ بل کی منظوری صوبائی وزراء،مشیراورمعاونین ایجوکیشن ہیلتھ،دیگر اداروںاورگندم خریداری مراکز کے دورے کریں:وزیراعلیٰ

جمعہ 19 اپریل 2019 21:55

صوبائی کابینہ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور واٹر ایکٹ کی منظوری دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میںپنجاب لوکل گورنمنٹ ایک2019ء کی منظوری دی گئی اورواٹرایکٹ 2019ء کے مسودے کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت واٹر ریسورسز کمیشن قائم کیا جائے گا جس کے چیئرمین وزیراعلیٰ ہوںگے۔واٹر ریسورسز کمیشن پانی کے حصول کیلئے لائسنس کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں حالیہ بارشوں میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے سروے کا حکم دیا اوراسی سروے رپورٹ کی روشنی میں مالی امداد کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پنجاب وٹنس پروٹیکشن ایکٹ2018 کی منظوری دی گئی۔ایکٹ کے تحت وٹنس پروٹیکشن بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے گورنمنٹ گارنٹی اور ڈیٹ اتھارٹی کی مد میں10ارب روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔

پنجاب الیکٹرانک سٹامپ پیپرز رولز 2016میں ترمیم کی منظوری دی۔پنجاب حکومت کے اکائونٹس کے بارے میںآڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سپیشل آڈٹ رپورٹس2016-17 کو کابینہ میں پیش کیا گیا۔پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد رپورٹس کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کو تحصیل کوہ سلیمان کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے طلبہ کے لئے 5نشستیںمخصوص کرنے کااورسائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ2012 کے تحت ریڈویسڈ ریٹس سکیم کی اورپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آبادکیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کی تقرری کی منظوری دی گئی۔پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے پا پولیشن ویلفیئر پروگرام پنجاب 2017-20کے لئے فنانسنگ کی منظوری دی گئی،شعبہ صحت اور شعبہ پاپولیشن ویلفیئر کے ڈیوالڈ ورٹیکل پروگرامزکے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی،ڈینگی کے فوری تدارک کیلئے ریگولیٹری اقدامات کے تحت ٹمپریری ریگولیشنز 2019 کی منظوری دی گئی،پنجاب اینیمل ہیلتھ بل2019 ء کی منظوری دی گئی، گرانٹ کی شرح میں اضافے اور ماہانہ گرانٹ کی اہلیت کے معیار کے از سر نو تعین کیلئے بناویلنٹ فنڈ رولز میں ترامیم کی منظوری دی گئی،720میگا واٹ کے کیروٹ پاور پراجیکٹ کیلئے اراضی کی منتقلی کی منظوری دی گئی،ایل پی جی کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق لیکویڈ پٹرولیم گیس کی رائلٹی کے امور کی منظوری دی گئی،ضلع منڈی بہائو الدین کے علاقے رسول میںپنجاپ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی،پنجاب سیلز ٹیکس کے سروسز ایکٹ 2012 کے سیکنڈ شیڈول میں ترمیم میں ترمیم کی منظوری دی گئی،اجلاس میں واٹر ایکٹ 2019 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔

ایکٹ کے تحت واٹر ریسورسز کمیشن بنے گا جس کے وزیراعلیٰ چیئرمین ہوں گے۔بغیر لائسنس پانی نکالنے پر پابندی ہوگی۔پنجاب کابینہ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی۔پنجاب کابینہ نے پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز ایکٹ 2019 کی بھی منظوری دی گئی،پنجاب کابینہ کے اجلاس میں رمضان پیکیج 2019 کی منظوری دی گئی۔پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں 309 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

رمضان المبارک میں 2 ہزار کے قریب دسترخوان کا اہتمام کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ سبسڈی دیں گے۔ رمضان المبارک میں ریلیف کیلئے پوری ٹیم متحرک کردار ادا کرے گی۔ اشیائے ضروریہ مارکیٹ کے مقابلے میں رمضان بازاروں میں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔

اجلاس میں بینک آف پنجاب کے نئے صدر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔محکمہ آبپاشی کے انجینئرنگ سٹاف کی تنخواہوں میں اضافے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔تنخواہوں میں اضافے کے کیس کو کابینہ کمیٹی برائے فنانس میں پیش کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصو صی تعلیم، صحت اور دیگر اداروں کے دورے کریں۔ عوام کی سہولت کیلئے صحت اور تعلیم کے اداروں کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔

گندم خریداری مہم کیلئے بھی وزراء اور دیگر نمائندے گندم خریداری مراکز کے دورے کریں۔انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔آئندہ کابینہ کا اجلاس 15 روز بعد ہوگا۔ اجلاس میں 34 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 7 ویں اجلاس کے منٹس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فنانس کے چوتھے ، پانچویں اور 6ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، آئی جی ، صوبائی سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں