ایل ڈی اے ریفرنڈم میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے، ایمپلائز یونین مینار

جمعہ 19 اپریل 2019 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) ایل ڈی اے میں حالیہ ہونے والے ریفرنڈم میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے ۔ادارے میں سیاسی بصیرت رکھنے والے افراد کے اتحاد کی بدولت ایل ڈی اے ایمپلائز یونین مینار یقینی کامیابی حاصل کرے گی ریفرنڈم جیت کر ملازمین کی ناقابل فراموش خدمات کا آغاز کیا جائے گا ۔ادارے کی بہتری کے فیصلوں میں مخالفین کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے میں نافذ ملازمین کے استحصالی نظام کا خاتمہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایل ڈی اے ایمپلائز یونین مینار کے رہنمائوں رشید بیگ ، یونس مسیح ، وسیم ذکریا، بشیر بھٹی ، جمیل پیر زادہ ، رانا ارشاداور دیگر عہدیداروں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایمپلائز یونین مینار کے پلیٹ فارم سے بہترین ٹیم ریفرنڈم میں حصہ لے رہی ہے تمام رہنماء محنت اور لگن سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ایمپلائز یونین مینار کے مد مقابل ریفرنڈم میں حصہ لینے والی دیگر تنظیمیں امیدواروں سے محروم ہیں ۔انہوں نے ایل ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کی جوق در جوق شمولیت کی بدولت ایمپلائز یونین مینار تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں