عمران خان مملکت خدا داد کو صحیح معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں : راجہ بشارت

جس طرح پاکستان بنانے میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا اسی جوش اورتعاون کی ضرورت آج عمران خان کو بھی ہے : صوبائی وزیر کا تقریب سے خطاب

جمعہ 19 اپریل 2019 23:36

'لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کنکریٹ کے ڈھانچے کھڑے کرنے کی بجائے ملکی ترقی کے لیے پالیسی سازی پر توجہ دے رہی یہی وجہ ہے کہ ہم تعلیم، صحت اوربنیادی سہولتوں کی بہتری ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ گذشتہ روزعلی آڈیٹوریم میں روٹس سکول کے سالانہ کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نئے پاکستان کے لیے سرگرم عمل ہے۔اس سفر کو آگے بڑھانے کے لئے عوام بالخصوص نوجوانوں نے کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان بنانے میں نوجوانوں سمیت تمام بچوں، بوڑھوں اور خواتین نے اہم کردار ادا کیا اسی جوش، جذبے اور تعاون کی ضرورت آج عمران خان کو بھی ہے جومملکت خدا داد کو صحیح معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

راجہ بشارت نے نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہماری امیدوں کے محور ہیں کیونکہ آپ کے ہاتھوں میں پاکستان کا مستقبل ہے۔انہوں نے کہا آپ لوگوں نے نہ صرف پاکستان کو آگے لے جانا ہے بلکہ غربت، ناخواندگی، بدعنوانی اور انتہا پسندی جیسے مسائل سے جنگ بھی کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل معیاری اور جدید تعلیم سے ممکن ہے اس لیے میں طلبا و طالبات کو نصیحت کرتا ہوں کہ پوری دلجمعی سے تعلیم حاصل کریں۔صوبائی وزیر نیاعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے اور سکول انتظامیہ کو شاندار تقریب پر خراج تحسین پیش کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں