صوبائی دارالحکومت میں2خواتین سمیت 3افراد نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) صوبائی دارالحکومت میں 2خواتین سمیت 3افراد نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاون کی رہائشی نازیہ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی دوسرے واقعہ میںقصور کے 50 سالہ افضل نے گھریلو تنازعہ پر سگندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی پولیس نے افضل کی لاش قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی جو اسے آبائی گائوں قصور لے گئے جبکہ سبزاہ زار کی رہائشی صائمہ بی بی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیںجس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہو گئی خاتون کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

اسی طرح پرندہ مارکیٹ بھاٹی گیٹ میں 40 سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق متوفی نشی تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں