cخوشیاں منانے اور پیار محبت بانٹنے کانام وساکھی ہے

[وساکھی امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے ،مہمان نوازی میں پاکستان جیسی مثال دنیا میں کوئی اور نہیں ،پاکستان کا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے،صوبائی وزیر تعلیم

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

؛لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) خوشیاں منانے اور پیار محبت بانٹنے کانام وساکھی ہے ،وساکھی امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے ،مہمان نوازی میں پاکستان جیسی مثال دنیا میں کوئی اور نہیں ،پاکستان کا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے ،یہ باتیں ایوان اقبال میں منعقدہ وساکھی سمینار کی تقریب میں کہی گئیں ،صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پنجاب کی شان پنجابی زبان جو انتہائی میٹھی اور دوست بنانے اور خوشیاں بڑھانے میں مدد دیتی ہے ،وزیر اعظم عمران خان انسانیت کے درد کو سمجھتے ہیں اور انکا واضح پیغام ہے کہ انسانیت کی خدمت میں ہی عظمت ہے ،اور یہی ہمارے حکومت کا مقصد بھی ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے نام سے سپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ انکے نام سے منسوب سکول کو بھی بابا گورو نانک کے نام سے بحال کیا گیا ،لاہور میں گورو مکھی پڑھانے کے لیے جلد سکول کا قیام عمل میں لایا جائے گا ،ہمسایہ ملک سے آنے والے مہمانوں کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری محمد طارق وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،سنتوک سنگھ ،سیولین کور آف Uk سمیت اندرون و بیرون ملک سے آئے سینکڑوں مرد وا خواتین سکھ یاتریوں نے شرکت کی ،اقلیتی امور کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار منیندپال سنگھ نے کہاکہ سکھ قوم کو تقسیم کرنے اور انہیں آپس میں لڑانے کی سازشیں ہو رہی ہیں ،جو ہم سب ملک کر ناکام بنائیں گے ،بھارت عوام دشمن پالیسی پر گامزن ہے ،اورسکھ قوم اسکی بھر پور مخالفت کرتی ہے ،بھارتی سکھ اپنے ووٹ کا درست استعمال کرے اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کرے ،بھارت کی مودی کرتار پور راہداری کھولنے کی مخالف ہے جسکی پوری سکھ قوم بھر پور مذمت کرتی ہے ،بھارتی جتھہ لیڈر سردار رویندر سکھ خالصہ نے کہا کہ ہماری سوچ سے زیادہ ہمیں عزت و احترام دیا گیا ،ہماری سیکورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات قابل تعریف ہیں ،دہلی گورودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار دلجیت سنگھ سرنا نے کہا کہ یاتریوں کی پاکستان آنے کے لیے ویزہ پالیسی کو نرم بناتے ہوئے ویزہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

پاکستانی حکومت کے اقدامات پر بے خد شکر گزار ہیں پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کا 70فی صد کام ہو چکا ہے جو نومبر سے پہلے مکل کرلیا جائے گا حکومت پاکستان بابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر 550روپے مالیت کا سرکاری سکہ سرکاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے اور یاتریوں کی رہائی کو بہتر بنانے ،سینکڑوں نئے کمرے تعمیرکرنے کے اقدامات کر رہی ہے جسکا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

550سالہ تقریبات تاریخی ہوں گی تقریب سے سابق پردھان سردار بشن سنگھ ،سردار سنتا سنگھ پارٹی لیڈر بھائی مردانہ گروپ ،احسان ندیم ،پروفیسر خورشید کمال ،انمول گوہر ،فرح کمال سمیت دیگر اے خطاب کرتے ہوئے بابا گورو نانک جی کی انسانیت کے لیے کی گئی خدمات اور وساکھی کے موضوع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،آخر میں صوبائی وزیر سمیت بھارت سے آئے مہمانوں میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے ،اس موقع پر سکھ یاتریوں نے پاکستان زندہ باد وزیر اعظم عمران خان زندہ باد اور سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگوائے اور مہمانوں کو خصوصی لنچ بھی دیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں