مجلس احرارکی قیادت اکابر احرارکے مشن اور طرز سیاست کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے،مولانا نوراللہ رشیدی

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:15

wلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) مجلس احرار اسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتما م ہونے والے کور س تربیت المبلغین سے مشہور ومعروف داعی اسلام مولانا نوراللہ رشیدی نے شرکاء کورس کو لیکچر دیتے ہوئے کہاہے کہ دعوت دینے کا اسلوب داعیانہ ،محبت بھرااور نرم لہجہ میںہوناچاہئے ،داعی کو بولنے کا سلیقہ ہوناچاہئے غیرمسلموں کو قریب لانا داعی کی ذمہ داری ہے انہوںنے کہاکہ جتنی بھی آسمانی والہامی کتابیں نازل ہوئی ہیں وہ آج اصلی صورت میں میسر نہیں ہیں قرآن پاک ایک ایسی مقدس کتاب ہے جو آج بھی اپنی اصلی صورت میں موجودہے ،مسلمانوں کو اللہ کا شکر اداکرنا چاہیے کہ ان کو اللہ پاک نے مقدس اور پاکیزہ دین دیاہے انہوںنے کہاکہ دعوت الی اللہ کا کام کرنے والا مخاطب کے جذبات کا احترام کر ے اور دعوت دینے کے لیے مناسب وقت اور جگہ کا انتخاب کرے اور دعوت دیتے وقت اس آدمی کے مذہب ،مزاج ،عبادت اور ان کی بنیادی کتابوں کا علم ہونا چاہیے انہوںنے کہاکہ دعوت الی اللہ کے آغاز میں جو مثالی طریقہ انبیاء کرام علیہ السلام نے اختیار کیا وہ شفقت ، نرمی ، دانائی اور عمدہ نصیحت کا ہے جس سے مخاطب آپ کے لیے اپنے دل کے دروازے کھولتا چلاجائیگا انہوںنے کہاکہ داعی میں تمام اوصاف کے ساتھ ساتھ صبر کا وصف بھی ہونا چاہیے کیونکہ دعوت کا کام کرنے والے کو کئی طرح کی تکالیف ،جان ومال اور عزت کے معاملے میں کئی طرح کی آزمائشوںکا بھی سامناکرنا پڑتاہے اس لیے اسے صبر سے مسلح ہونا بھی بے حد ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں یادگار اسلاف ،رفیق امیر شریعت سیدعطاء اللہ شاہ بخاری مولانا مجاہدالحسینی نے مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ سے چیچہ وطنی کے زونل احرارآفس میں ملاقات پر اس امر پر مبارکباد پیش کی کہ مجلس احرارکی موجودہ قیادت اکابر احرارکے مشن اور طرز سیاست کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں بہت بوڑھا ہو گیا ہوں لیکن میری دعائیں اور جذبات آپ کے ساتھ ہیں مولانا مجاہد الحسینی اور عبد اللطیف خالد چیمہ نے تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورت حال پر صلاح مشورے کیے۔

عبدا للطیف خالدچیمہ نے کہا کہ آج ہم جہاں کھڑے ہیں یہ ہمارے مشن کی حق وصداقت ہے انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور اسلام اور وطن کے دشمنوں خصوصا ً منکرین ختم نبوت کی ریشہ دوانیوں کو طشت ازبام کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں