بھاٹی گیٹ میں تین منزلہ مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ڈپٹی کمشنر لاہور نے امدادی کاموں کی خود نگرانی کی

ہفتہ 20 اپریل 2019 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ بھاٹی میں تین منزلہ مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچوں سمیت گھر کے دیگر افراد کو ملبے تلے سے زندہ بچا لیا گیا ، تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے امدادی کاموں کی نگرانی کی ۔

بتایا گیا ہے کہ بھاٹی کے علاقہ میں واقع مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے بچوں سمیت متعدد افراد کو ملبے تلے سے نکالا تاہم خاتون شاہین بی بی ،شہزاد اور قاسم علی جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں 40سالہ خضر، 15سالہ نعاف، 6سالہ حسیب اور تین سالہ اریب شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید بھی بھاٹی کے علاقے میں تیں منزلہ عمارت گرنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو1122اورمتعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ملبے تلے دبے افراد کو فوری نکالا جائے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے۔ڈی سی لاہور نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوںکو بہترین طبی سہولیا ت فراہم کریں۔انہوں نے امدادی کارروائیوں کی خودنگرانی کی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے والڈ سٹی حکام کو بھی طلب کر لیا۔ڈی سی لاہور نے ریسکیوٹیموں کو ہدایت کی کہ آپریشن میں تیزی لائی جائے اور زمین بوس ہونے والی بلڈنگ کے ملبہ کو فوری ہٹایا جائے اور ملبے تلے دبے رہ جانے والے افرادکو جلد نکالا جائے۔تنگ گلیوں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں