غ*لاہور، سول سروس ایلومینائی لاہور کے پلیٹ فارم سے ایک بھرپور مشاعرے کا انعقاد

ہفتہ 20 اپریل 2019 23:00

ؤلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) سول سروس ایلومینائی لاہور کے پلیٹ فارم سے ایک بھرپور مشاعرے کا انعقاد کیاگیا۔ مشاعرے کی صدارت دورِ حاضر کے مشہور غزل گو شاعر عباس تابش نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ڈی جی ڈاٹ انکم ٹیکس ارم عدنان تھیں۔ چیئرمین سول سروس ایلومینائی چیف کمشنر سی آر ٹی او سید ندیم رضوی نے کہاکہ مشاعرہ اور ادبی بیٹھکیں ہماری روایت و تہذیب کا حصہ ہیں اور ہمیں اپنے دفتری کاموں کے بوجھ کے ساتھ ساتھ تخلیقی محفلیں سجانی چاہیں۔

اِس سے ذہن ودل کی تربیت ہوتی ہے۔ ڈی جی ڈاٹ ارم عدنان نے اُردو اور شاعری کے حوالے سے اپنی لٹرکپن کی یادیں تازہ کیں۔ مشاعرے کی نظامت قراة العین فاطمہ ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز ریلوے ، کمشنر انکم ٹیکس یاسمین فاطمہ اور ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس و مشہور ومعروف شاعر رحمان فارس نے کی۔

(جاری ہے)

شعراء میںسوائے صاحبِ صدر کے تمام کاتعلق سول سروس سے تھا۔

محفل میں شرکت کرنے والے شعراء میں جاویدانور، سید جاویدمحمود، بشیرشاد، اوریامقبول جان، کپٹن عطا محمد، عبدالرحمن عابد، حامد عتیق سرور، ڈاکٹر مرزا ارضی الرحمن، شارق جمال ، شہزادہ سلطان ، احمد عطااللہ، صائمہ آفتاب ، اکبر ناصر خان ، شکیل جاذب، رحمان فارس، سطان ناصر، صغیر وٹو، اخلاق احمد ڈوگر، اویس ملک ، توقیر وٹو، علی مہتشم منہاس ، فیضان جعفری اور سیماب ظفرشامل تھیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں