پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے مذہبی تہوار ایسٹر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا

اتوار 21 اپریل 2019 12:05

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کے روز مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار ایسٹر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں کے چرچ میں ایسٹر کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی گئیں، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،بچوں بڑوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد صبح سویرے چرچ پہنچ گئی اور مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے دعائیہ تقریبات میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں