بیساکھی میلے کی تقریبات ختم ، سکھ یاتری لاہور سے واپس وطن روانہ

اتوار 21 اپریل 2019 12:05

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) بھارت سے آئے سکھ یاتری بیساکھی میلے کی تقریبات ختم ہونے کے بعد گز شتہ روزلاہور سے واپس وطن روانہ ہو گئے۔ سکھ یاتریوں نے کرتارپور منصوبے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور پاکستان کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

بھارت سے آئے 1858 سکھ یاتری خوشگوار یادوں کے ساتھ وطن واپس روانہ ہو گئے، سکھ یاتری 12 اپریل کو بیساکھی میلے میں شرکت اور اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے واہگہ بارڈ کے راستے پاکستان آئے تھے، خواتین، بچے بوڑھے سب پاکستان کی مہمان نوازی پر خوش نظر آئے۔

سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتار پورمنصوبے کی بنیاد رکھی، پاکستان آکر محسوس ہوا کہ ہم اپنے ہی گھر آئے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر نے سکھ یاتریوں کو تحائف دیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سکھ یاتریوں کی واپسی پر لاہور ریلوے سٹیشن پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں