شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے، یاسر شاہ ٹیم میں طلب

اتوار اپریل 15:05

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے 23ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل تھے لیکن ان کو دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور شاداب خان کو ان پر ترجیع دی گئی تھی لیکن شاداب خان کے خون میں وائرس کی موجودگی کی وجہ سے انہیں دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا اور چار ہفتے کے علاج اور ریسٹ کی ہدایت کی گئی تھی۔

یاسر شاہ کو شاداب خان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا گیا ہے ۔یاسر شاہ 24 ون ڈے میچز میں 23 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف 2016 میں ہونے والے دورہ میں انہوں نے چار ٹیسٹ میچز میں 19وکٹیں حاصل کی تھیں ۔یاسر شاہ پاکستان ٹیم کے ساتھ 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ اسکواڈ میں 23مئی تک تبدیلی کی جاسکتی ہے اور اس تبدیلی کے لئے آئی سی سی کی اجازت کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments