رمضان پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں 309 رمضان بازار ،2 ہزار کے قریب دسترخوان کا اہتمام کیا جائیگا‘ سید سعید الحسن شاہ
ماضی کے مقابلے میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ سبسڈی دی جائیگی،کوتاہی پر باز پرس ہو گی‘ صوبائی وزیر اوقاف
اتوار 21 اپریل 2019 15:15
(جاری ہے)
رمضان المبارک کے دوران عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کااہم ا مشن ہے، ان مقا صد کیلئے ہر قسم کے ضروری ا قدامات کو عمل میں لایا جائے گا۔
ایسے تمام ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کا موقع پر سخت احتساب کرنا ہو گا جو اس مبارک مہینے کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ریلیف کیلئے پوری ٹیم متحرک کردار ادا کرے گی۔ اشیائے ضروریہ مارکیٹ کے مقابلے میں رمضان بازاروں میں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ اگر اس دوران کسی قسم کی کوتاہی سامنے آئیں تو سخت باز پرس ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ا ن رمضان بازاروں میں اپنے فرائض کے لئے میدان عمل میں آجائیں اور باقاعدگی سے تمام دکانداروں کے باٹوں کے اوزان و پیمائش پر سختی سے چیکنگ کا عمل شروع کریں جہاں کہیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی بے ایمانی پائی جائے تو متعلقہ دکاندار کے خلاف موقع پر فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔ ماڈل بازار بھی سستے رمضان بازاروں کے طور پر کام کریں گے۔ سحر و افطارکیلئے صوبہ بھر میں دسترخوان لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں دالیں، گھی، چینی، پھل اور سبزیاں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ سستے رمضان بازاروں میں زرعی فیئرپرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی اور ان زرعی فیئر پرائس شاپس پر دالیں اور سبزیاں مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے خورد و نوش سستے داموں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں گے۔ رمضان بازاروں میںسکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے اور کسی چیز کی قلت کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیئے۔ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ، پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں نمایاں طور پر آویزاں ہونگے اور عوام کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پرائس بورڈ لگائے جائیں گے۔ گرمی کے پیش نظر رمضان بازاروں میں خرایداروں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور پارکنگ کا بھی مناسب انتظام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں استحکام اور کمی کا رجحان دیکھنے میں آنا شروع ہو گیاہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات دور کیے جائیں اور اس کی ساکھ و عزت کا خیال رکھا جائے۔ کاشف انور کا مطالبہ
لیسکو شاہدرہ سب ڈویژن کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے،ترجمان لیسکو
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "نوازشریف کسان کارڈ" کی منظوری دے دی
وزیر اعلی نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ ..
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں ..
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری ..
ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں283لوگوں کو ریسکیو کیا، ریسکیوترجمان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا