دورہ انگلینڈ /ورلڈ کپ ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ،آج مکی آرتھر سرفراز احمد پریس کانفرنس کریں گے

اتوار 21 اپریل 2019 17:30

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کا دو روزہ تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں اتوار کے روز ختم ہوگیا ۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر و دیگر کوچز کی نگرانی میںٹارگٹ میچز کی پریکٹس کی ۔مکی آرتھر کھلاڑیوں کی بیٹنگ بہتر بنانے کیلئے انہیں ٹپس دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کی بیٹنگ ،بولنگ تکنیک میں بہتری لانے کیلئے بھی کام کیا گیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سوموار کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے اور میڈیا کو دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے اگاہ کریں گے۔دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ،عابد علی ،بابر اعظم ،فہیم اشرف ،فخر زمان ،حارث سہیل ،حسن علی ،عماد وسیم ،امام الحق ،جنید خان ،محمد حفیظ ،محمد حسنین ،یاسر شاہ ،شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے دو اضافی کھلاڑ ی محمد عامر اور آصف علی بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں