پنجاب بھرمیں1050ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق1154زخمی ہوئے

اتوار 21 اپریل 2019 17:30

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1050روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 695 افراد شدید زخمی جبکہ 08 افراد جاں بحق ہوئے۔جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔459معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں بڑی تعداد 75 فی صد موٹر سائیکلز کے حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثاتمیں 430 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور27 مسافر560 اور172پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ261ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت254متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد109حادثات میں123متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ64حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1162متاثرین میں879مرد اور283خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں221فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور631افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ310زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں797موٹر سائیکلز،120آٹو رکشے،96موٹر کاریں،58وین13مسافربسیں،25ٹرک اور119دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں