- حکومت غریبوں کو چھت فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی،سعدیہ سہیل رانا

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت غریبوں کو چھت فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی وزیراعظم عمران خان نے نئی ہائوسنگ سکیم کا q اجراء بلوچستان کی عوام کے لئے ایک تحفہ ہے ایسے اقدامات کی مثال ماضی میں نہیں ملتی بلوچستان ملک کا پسماندہ صوبہ ہے جس کو ماضی کی حکومتوں نے نظر انداز کر کے بلوچستان کی عوام میں محرومیاں پیدا کیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے فلاحی کاموں کا آغاز نچلے اور پسے ہوئے طبقے سے شروع کر کے عظیم قدم اٹھایا ہے تحریک انصاف کی حکومت 50 لاکھ گھروں کے ساتھ ساتھ قوم سے کیے ہوئے ہر وعدے پر عمل درآمد کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ڈاکوئوں کے شور پرعوام پریشان نہ ہو ملکی تاریخ میں پہلی بار اُن پر ہاتھ پڑا ہے جس پر وہ پاگلوں کی طرح ٹکریں مار رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں