ً سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ ملکی قیادت نے بھی عوام کو مایوس کیا ہے ،ذکر اللہ مجاہد

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ ملکی قیادت نے بھی عوام کو مایوس کیا ہے۔تبدیلی اور عوامی مسائل کے حل کا دعوے کرنے والے حکمرانوں نے بھی عوام کو مہنگائی اور قرضوں کے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔جماعت اسلامی لاہور آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ۔

جماعت اسلامی نے یوسی اور وارڈ لیول تک بلدیاتی گروپ لیڈرز کو میدان میں اتار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے تاجپورہ میں علاقہ شرقی جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے اجتماع ارکان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیائالدین انصاری ، امیرعلاقہ شرقی جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر محمود،رہنما جماعت اسلامی لاہور چوہدری منظور گجر،حافظ خبیب نذیر, زبیر احمدصدیقی اور محمد عمر شہباز سمیت بڑی تعداد میں ارکان جماعت نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک کی موجودہ ابتر معاشی صورتحال کی ذمہ دار حکومتی پوری ٹیم ہے ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک مزید قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے ۔پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ابتدائی سو روزہ پلان میں قوم سے مکمل جھوٹ بولا اور بے وقوف بنایا اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیاں انتہائی تباہ کن ہیں جنہوں نے 8 ماہ کے اندر ملکی تاریخ کی ریکارڈ مہنگائی کر کے عوام شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی دیانت دار اور با صلاحیت لیڈر شپ ہی عوام کی خدمت اوران کے مسائل حل کر سکتی ہے ۔عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا ۔ کارکنان جماعت او ر ورکرز شہر بھر کی یونین کونسل اور وارڈ ز کی سطح پر گلی محلوں میں گھر گھر جا کر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا پیغام پہنچائیں تاکہ اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کی راہ ہموار ہو سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں