اعتزاز احسن کا کوئی ٹوئٹر اکائونٹ نہیں، ترجمان

پیر 22 اپریل 2019 00:10

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزاز احسن کی ترجمان نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کا کوئی ٹوئٹر اکائونٹ نہیں، جعلی اکائونٹس بند کروانے کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اعتزاز احسن کے ترجمان کے جانب سے جاری بیان کے مطابق اعتزاز احسن کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکائونٹس سے جعلی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں