لاہورکی طالبات اور اساتذہ کا نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ اور ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ

پیر 22 اپریل 2019 17:18

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) سکلز کالج غازی روڈ لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ مین بازار موچی پورہ گیٹ‘ ٹائون شپ کی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے امینہ پبلک سکول‘حیدر روڈ‘ ٹائون شپ‘گورنمنٹ ہائی سکول‘ -13بلاک ٹائون شپ‘سوسائٹی پبلک سکول‘ مغلپورہ اورپاک گرائمر سکول فار بوائز‘ اپر کینال نیک مغلپورہ کا دورہ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1253 تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں