ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت بھاٹی گیٹ میں تین منز لہ عمارت گرنے کے حوالے سے اجلاس

پیر 22 اپریل 2019 17:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت بھاٹی گیٹ میں تین منز لہ عمارت گرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں واقعہ اور والڈسٹی میں موجود خطرناک عمارتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تین منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا۔اے ڈی سی آر لاہوراویس ملک کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ انکوائری تین روز میں مکمل کرکے رپورٹ دی جائے۔ڈی سی لاہور نے والڈ سٹی میں خطرناک عمارتوں کے حوالے سے فوری کیمپ لگانے کی ہدایت کی۔اے سی سٹی کیمپ کے کنوینئر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اے سی سٹی والڈ سٹی میں موجود بیسمنٹ کا بھی جائزہ لیں۔ والڈ سٹی اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے والڈ سٹی میں موجود خطرناک عمارتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے خطرناک عمارتوں کو گرانے یا مرمت کرنے کے فوری اقدامات اُٹھائیں۔ریسکیو1122نے بھی علاقہ میں تجاوزات کے معاملہ پر بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز متحرک طریقے سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ بیسمنٹ بننے اور خطرناک عمارتوں کے حوالے سے اقدامات نہ کرنے والے افسران کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں