صوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت آسٹریٹی کمیٹی کا اجلاس

پنجاب میں یکساں ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبہ جات کادائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائے‘مخدوم ہاشم

پیر 22 اپریل 2019 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت آسٹریٹی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس فنانس ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے محنت و انسانی وسائل انصار مجید نیازی ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں کل 12ایجنڈے شامل کیے گئے جو مختلف محکمہ جات میں جاری منصوبہ جات کے لیے ضروری ساز وسامان سے متعلق سفارشات پر مشتمل تھے۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کے نمائندگان سے منصوبہ جات کی تفصیلات معلوم کی اور اخراجات کو ممکنہ حد تک معقول بنانے کی ہدایت کی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کے لیے سہولت سینٹرز کا قیام خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبہ جات کے دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائے۔ انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور محکمہ جنگلی حیات کو ہدایت کی کہ وہ اربن یونٹ کے ساتھ ملکر پنجاب کے پسماندہ علاقوں خصوصاًجنوبی پنجاب کے لیے منصوبہ جات ترتیب دیں۔ اجلاس میںپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں طبی عملہ کی پسماندہ علاقوں تک رسائی، بم ڈسپوزل عملہ کی نقل و حرکت ، محکمہ سکول ایجوکیشن کے IPWFپروگرام کے لیے ضلعی دفاتر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے گاڑیوں جبکہ آرکائیوز اینڈ لائبریری کمپلیکس مرید کے لیے ائیرکنڈیشنز کی سفارشات کی توثیق کی گئی۔

اسکے علاوہ محکمہ ہائر ایجوکیشن راولپنڈی کے لیے دفتری سامان اور لاہور کالج وویمن یونیورسٹی میں خستہ حال گاڑیوں کی تبدیلی کا ایجنڈہ بھی زیر بحث آیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں