سٹاک مارکیٹ کرپشن کیس میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 22 اپریل 2019 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) قومی احتساب بیور و ( نیب ) لاہور نے سٹاک مارکیٹ میں انویسٹمنٹ اور بھاری نفع کے لالچ میں عوام سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے ملزم فیصل کامران کو گرفتار کرلیا ۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزم نے ایکسز گلوبل کے نام سے جوہرآباد میں مبینہ غیرقانونی برانچ کھول رکھی تھی تاہم عوام سے انویسٹمنٹ کے نام پر مجموعی طور پر 4 کروڑ روپے وصول کئے۔

(جاری ہے)

نیب مرکزی ملزم راجکمار کو پہلے ہی گرفتار کر چکی جسکی نشاندہی پر ملزم کامران فیصل کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ۔ملزم کامران فیصل کیخلاف عوام سے دھوکہ دہی اور فراڈ سے کروڑوں روپے وصول کرنے اور انویسٹرز کو منافع کی عدم ادائیگی کی شکایات موصول ہوئیں۔ملزمان سٹاک مارکیٹ میں رقوم انویسٹ کرنے اور بھاری منافع کا لالچ دیتے رہے۔ملزم کامران فیصل کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج بروز ( منگل ) کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں